پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔
دونوں ٹیموں کی کپتان آج ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گی جبکہ دونوں ٹیمیں آج شام 5 بجے سے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیں گی۔