• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، گنڈاسنگھ والا بارڈر سے ملحقہ دیہات میں فوج کا کومبنگ آپریشن،30مشتبہ افراد گرفتار

قصور(نمائندہ جنگ )پولیس اور حساس اداروں کے مشترکہ طور پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت گنڈاسنگھ والا بارڈر سے ملحقہ دیہات میں کومبنگ سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کی طرف سے گنڈاسنگھ والا بارڈر اور واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کے دوران دھمکیوں کے خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پولیس اور حساس اداروں نے بارڈر ایریا سے ملحقہ دیہات میں گزشتہ سات روز سے روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشن کیے اور 30سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن کو انٹیروگیشن کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ ڈی پی او علی ناصر رضوی کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ اپریشن جاری ہے جس میں  چونیاں ، پتوکی وغیرہ کے علاقوں میں بھی کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین