پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ عرفہ کے اس بابرکت دن پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن، رحمت اور برکتوں کی دعا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے یوم عرفہ پر حجاج کرام کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، منیٰ میں قیام کے بعد دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع ہوں گے۔