• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں پولیس مقابلہ ، ایس ایچ او شہید ، تین اہلکار زخمی

Swabi Police Encounter Sho Martyr 3 Policemen Injured
صوابی میں ملزمان اورپولیس کےدرمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او شہید اورتین اہلکار زخمی ہوگئے ۔

پولیس کےمطابق مچھلی چوک زیدہ میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرڈیرے پر چھاپہ مارا گیا۔اس دوران ملزمان اور پولیس کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔جس کے نتیجےمیں ایس ایچ او تھانہ زیدہ اصغر خان شہیدہوگئے۔

فائرنگ سے اے ایس آئی محمد نعیم،کانسٹیبل ذوالفقار اورمرتضیٰ زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کےبعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین