• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔

اسحاق ڈار کے واشنگٹن پہنچنے پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اسحاق ڈار آج امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان امریکا دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

سرکاری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد اسحاق ڈار آج ہی اسلام آباد واپس روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم امور پر اعلیٰ سطح کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نیو یارک میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، کثیر الجہتی نظام اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید