ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلع کونسل کے اجلاس میں کرسیاں چل گئیں۔ اپوزیشن ارکان نے مائیک چھیننے پر اسپیکر کی میز الٹ دی۔
اجلاس میں اپوزیشن رکن مشتاق ڈار سے خطاب کے دوران مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی، اس پر اپوزیشن ارکان مشتعل ہوگئے۔
اپوزیشن ارکان نے کرسیاں اچھالیں اور اسپیکر کی میزبھی الٹ دی، ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی حکومت میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں شدید اختلافات ہیں۔