کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت علی رضا، زخمیوں کی شمشاد اور شایان کے نام سے ہوئی۔