• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوایفا چیمپیئنز لیگ، PSG نے مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

یوایفا چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل پیرس سینٹ جرمین نے جیت لیا، میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

آرسنل کی جانب سے میچ کے چھٹے منٹ میں لوکاس ہاروٹز نے گول کیا، دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے ڈیبیلے نے گول کرکے میچ برابر کیا۔

ایکسٹر ا ٹائم میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد پی ایس جی نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے مسلسل دوسری بار چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتا ہے، گزشتہ سال اس نے فائنل میں انٹر میلان کو شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید