• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کردی

امریکا نے ایران کی فٹبال ورلڈ کپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کردی، ایرانی اسکواڈ کو اگلے میچ سے دو روز قبل امریکا میں داخلےکی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق پابندیوں میں نرمی کے باوجود ٹیم کو جمعے کے میچ کے بعد فوری واپس جانا ہوگا۔

ایرانی ٹیم بدھ کے روز میکسیکو کے شہر تیجوانا سے سیئٹل روانہ ہوگی۔

وائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پہلے دو دوروں کی کارکردگی دیکھ کر کیا گیا ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا کہ ابتدائی میچز میں ایران کی ٹیم کو صرف ایک دن پہلے سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید