• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراگوئے کے فٹبالر میگوئل المیرون ایک میچ کیلئے معطل

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شامل جنوبی امریکی ٹیم پیراگوئے کے فٹبالر میگوئل المیرون ایک میچ کےلیے معطل کردیے گئے۔ 

پیراگوئے اور ترکیہ کے 19 جون والے میچ میں میگوئل کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ 

فیفا کا کہنا ہے کہ میگوئل کو فیفا ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 14.1 بی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔ 

فٹبال کی عالمی تنظیم کے مطابق معطلی پیراگوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اگلے میچ میں نافذ ہوگی۔ معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید