فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے ازبکستان کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔
پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے دو گول اسکور کیے اور فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
رونالڈو چھ مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
پرتگال کے کپتان رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف پہلے ہاف میں دو گول اسکور کیے، پہلا گول چھٹے منٹ میں جبکہ دوسرا 39 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
41 سالہ رونالڈو 2006، 2010، 2014، 2018، 2022 اور 2026 ورلڈ کپ میں گول کر چکے ہیں۔
رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے۔