وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ 4 زندگیاں لے گیا، پولیس کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا۔
دونوں گاڑیاں بھارہ کہو کے مقام پر موٹر سائیکلوں سے ٹکرائیں، دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، حادثے میں جاں بحق افراد کے گھر والوں نے احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج مظاہرہ ختم کردیا گیا۔