• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا سیاسی ماحول تبدیل ہو رہا ہے، غیرفعال جماعتیں بھی متحرک ہو رہی ہیں، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر : فائل فوٹو
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر : فائل فوٹو 

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سندھ کا سیاسی ماحول تبدیل ہو رہا ہے اور اب وہ جماعتیں بھی متحرک ہو رہی ہیں جو پہلے خاموش یا غیر فعال تھیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے رہڑکی آمد کے موقع پر ہندو رہنما سنت سادرام کے انتقال پر تعزیت کی اور آنجہانی رہنما کی سماجی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ سنت سادرام کے جانے پر انہیں دکھ ہے، وہ ایک بڑا نام اور عوامی شخصیت تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ کا سیاسی ماحول تبدیل ہو رہا ہے اور اب وہ جماعتیں بھی متحرک ہو رہی ہیں جو پہلے خاموش یا غیر فعال تھیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر  نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کئی برس تک ان کے سامنے کوئی مضبوط سیاسی مقابلہ نہیں تھا، اس لیے عوامی مسائل پر مطلوبہ توجہ نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق لوگ اب سیاسی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ پرانے سپورٹرز اور وہ لوگ جو دوبارہ جڑنا چاہتے ہیں، سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں۔ جب سب لوگ متحد ہو جائیں گے تو اس کے بعد انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

صحت کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور ڈاکٹروں کو تنخواہوں کے مسائل سمیت کئی مشکلات موجود ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کچھ کام بھی ہوئے ہیں، خاص طور پر لاڑکانہ میں چلڈرن وارڈ کو انہوں نے بہتر قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید