• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، کئی علاقوں میں بجلی 12 گھنٹے سے زائد غائب، شہری سراپا احتجاج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔

شہریوں کے مطابق اورنگی، کورنگی، لیاری، ماڑی پور اور لائنز ایریا سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

اسی طرح قائد آباد، ملیر، منگھوپیر، کیماڑی، سرجانی اور نیو کراچی میں بھی گھنٹوں بجلی غائب رہنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

سولجر بازار، ہاکس بے روڈ اور گلشن معمار کے مکین بھی شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے پریشان ہیں۔

بجلی کی بندش کے خلاف اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر بجلی دو سے تین روز تک مسلسل غائب رہی، جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کی بندش بعض علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید