• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی: گاؤں کے ایک ہی محلے میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

مٹھی کے نواحی گاؤں کے ایک ہی محلے میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اس حوالے سے ایکسین پبلک ہیلتھ تھرپارکر کے مطابق محکمہ صحت کی نشاندہی پر آر او پلانٹ کو دو نئےٹینک فراہم کیے گئے ہیں۔ 

ایکسین پبلک ہیلتھ تھرپارکر کے مطابق آر او پلانٹ فعال تھا مگر ضروری مرمت کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ لوگ آر او پلانٹ کے بجائے غیر فلٹر شدہ پانی استعمال کر رہے تھے۔

گزشتہ دو ماہ میں مٹھی میں 70 سے زائد افراد کو گیسٹرو کی شکایت پرسول اسپتال مٹھی لایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید