• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں اداکار عمران خان میرا کرش تھے، بھومی پڈنیکر

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں عمران خان کو بہت پسند کرتی تھی، وہ میرے کرش تھے۔ 

یاد رہے کہ بالی ووڈ میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب رومانی کامیڈی فلمیں انڈسٹری کی سب سے بڑی طاقت تھی۔

دلکش اداکار، حقیقت سے قریب محبت کی کہانیاں اور جذباتی گرم جوشی سے بھرپور فلمیں 2000 کی دہائی کے آخر اور 2010 کی دہائی کے آغاز میں شائقین کی پہلی پسند تھیں۔

اس دور کے نمایاں ستاروں میں عمران خان کا نام سرفہرست تھا، جن کی سادہ، پرکشش اور نیکسٹ ڈور بوائے جیسی شخصیت نے انہیں رومانی ہیروز کی صف اول میں لا کھڑا کیا تھا۔

ایک دہائی تک اداکاری سے دور رہنے کے بعد عمران خان نیٹ فلکس کی آنے والی فلم ’ادھورے ہم، ادھورے تم‘ کے ذریعے اپنی کم بیک کر رہے ہیں، جس میں ان کے مقابل بھومی پڈنیکر جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں 37 سالہ بھومی پڈنیکر نے عمران خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ان کی بہت پہلے سے مداح رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں عمران خان میرے کرش تھے۔

اداکارہ نے عمران خان کے ساتھ اپنی نئی فلم کے بارے میں بتایا کہ آج کل ویسی رومانوی کامیڈی فلمیں کم ہی بنتی ہیں۔ جب میں نے اس فلم کی کہانی پڑھی تو مجھے فوراً پسند آ گئی۔ یہ ایک بالغ، نفیس اور نہایت دلکش محبت کی کہانی ہے۔

اداکارہ بھومی اس سے قبل بھی کئی بار عمران کی اداکاری کی تعریف کر چکی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جن اداکاروں کو وہ نوجوانی میں پسند کرتی تھیں، آج ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید