• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں چل بسیں

معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں چل بسیں، وہ اتوار کی شام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر عمر رسیدگی سے متعلق عارضوں کے باعث دم توڑ گئیں۔

سمن کلیان پور 1960ء اور 1970ء کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے باعث بے حد مقبول ہوئیں۔

ان کے مشہور گیتوں میں ’نہ نہ کرتے پیار تمہیں سے کر بیٹھے‘، ’تم نے پکارا اور ہم چلے آئے‘ اور ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ شامل ہیں۔

انہوں نے ہندی، مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا سمیت کئی زبانوں میں گیت گائے جبکہ بھجن، غزل اور ٹھمری بھی پیش کیں۔

سمن کلیان پور کی قریبی دوست اور سوانح نگار منگلا کے مطابق دنیا سے رخصت ہونے سے قبل وہ گزشتہ چند روز سے اپنے ہی گیت سن رہی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید