• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے 7 قصبوں سے انخلاء کا حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران ضلع سیدون کے متعدد قصبوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ضلع سیدون کے 7 قصبوں کے مکینوں کو انخلاء کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع جیزین کے قصبوں ملاخ اور کفرہونہ کے رہائشیوں کو بھی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید