پنجاب کے شہر خوشاب کے علاقے نورپور تھل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے بچہ جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔