• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شارع فیصل پر لین ڈسپلن کی آگاہی کے بعد آج سے نفاذ شروع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں شارعِ فیصل پر لین ڈسپلن کی آگاہی کے بعد آج سے نفاذ شروع کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لین مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد ٹریکس سسٹم کے ذریعے ہو گا، کمرشل گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں صرف بائیں جانب کی 2 لینز استعمال کریں گی۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کار، جیپ اور ڈبل کیبن گاڑیوں کے لیے بائیں جانب کی 2 لینز میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق تیز رفتار نجی گاڑیوں کے لیے فاسٹ لین اور دائیں جانب سے دوسری لین مختص ہو گی، 3 لین والے حصوں میں درمیانی لین کمرشل اور نجی گاڑیاں استعمال کر سکیں گی۔

یہ بھی کہا گیا کہ ٹریفک لین کی خلاف ورزیوں پر آج سے خودکار ای ٹکٹ جاری کیے جائیں گے، تمام چالان ٹریکس کے فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت جاری ہوں گے، لین ڈسپلن پر عمل درآمد سے ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید