کراچی کے ضلع جنوبی کی سیشن عدالت میں منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف کیس میں شریک ملزمان کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
گارڈن تھانے میں درج مقدمے کے شریک ملزمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکلوں کا نہ تو انمول عرف پنکی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ منشیات کی خرید و فروخت یا سپلائی کے کسی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان انمول پنکی کو رقوم کی وصولی میں معاونت فراہم کرتے تھے۔
عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد شریک ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔