• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں نئے پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی کی سرگرمیوں کا آغاز، قم اور مشہد کا دورہ

سفیر عمران احمد صدیقی---فائل فوٹو
سفیر عمران احمد صدیقی---فائل فوٹو 

ایران میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے سفارتی ذمے داریوں کا آغاز کرتے ہوئے قم اور مشہد شہروں کا دورہ کیا ہے۔

عمران احمد صدیقی گزشتہ ہفتے سفارتی ذمے داریوں کے لیے ایران پہنچے تھے، انہیں مدثر ٹیپو کی جگہ تہران میں تعینات کیا گیا ہے۔

مدثر ٹیپو جَلد ازبکستان میں بطور سفیر ذمے داریاں سنبھالیں گے جہاں وہ تاشقند میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق کی جگہ تعینات ہوں گے۔

احمد فاروق اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کر کے وطن واپس آ رہے ہیں۔

دورۂ مشہد کے دوران سفیر عمران احمد صدیقی نے امام آیت اللّٰہ سید احمد المولودہ اور آستان قدس رضوی کے نائب متولی مصطفیٰ فیضی سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستانی زائرین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی پر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقاتوں میں عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور پاک-ایران تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

سفیر عمران احمد صدیقی نے روضۂ مبارک کے اندر کئی اہم مقامات کا بھی دورہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید