• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توجہ دی جائے تو گلگت بلتستان سوئٹزر لینڈ بن سکتا ہے: خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ توجہ دی جائے تو گلگت بلتستان سوئٹزر لینڈ بن سکتا ہے۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے، یہاں کے عوام نے خطے کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق میں کردار ادا کیا۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اس تاریخی کردار پر پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کا مقروض ہے، ہماری حکومتوں کو ہٹایا نہ جاتا تو ملک کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوتی۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کے آباؤ اجداد نے آزادی کی جنگ لڑی، آپ نے اپنا خون دے کر گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بنایا، پاکستان آپ کے احسان کا مقروض ہے۔

قومی خبریں سے مزید