پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب بانئ پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلافِ رائے کا حق ہے، ہم تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرونِ ملک تھے، یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، بانئ پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانئ پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہم سب سہیل آفریدی کی حمایت اور حفاظت کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی ایز وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔