• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جب وی میٹ‘ ہاتھ سے نکل جانے پر دل ٹوٹ گیا تھا: بوبی دیول

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بھارتی اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’جب وی میٹ‘ سے مجھے الگ کر دیا گیا تھا، ہاتھ سے فلم نکل جانے پر شدید دل برداشتہ ہوگیا تھا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں ہدایت کار امتیاز علی کے کام سے بہت متاثر تھا اور ان کی اس فلم میں کام کرنے کا خواہش مند بھی تھا۔

بوبی دیول کا کہنا ہے کہ میں نے فلم ’جب وی میٹ‘ حاصل کرنے کے لیے بہت کوشش کی لیکن اس وقت فلمی مارکیٹ میں میری پوزیشن مضبوط نہ ہونے کے باعث مجھے مطلوبہ حمایت نہیں مل سکی، بعد ازاں وہی پروڈیوسر اور اداکارہ جنہیں میں اس منصوبے کے لیے قائل کر رہا تھا فلم کا حصہ بن گئے جبکہ مجھے اس فلم سے باہر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی اور میں غصے سمیت مختلف جذبات سے گزرا تاہم بعد میں، میں نے اس تجربے کو اپنی طاقت بنا لیا۔

بوبی دیول کا کہنا ہے کہ آج مجھے ماضی کے اس واقعے پر کوئی شکایت نہیں اور میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’جب وی میٹ‘ میں شاہد کپور اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ فلم کے ہدایت کار امتیاز علی تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید