• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو محفوظ بنانا ہے تو اقتدار جاہل لوگوں کے ہاتھوں میں مت دیں: وشال دادلانی کی عوام سے اپیل

بھارتی گلوکار وشال دادلانی — فائل فوٹو
بھارتی گلوکار وشال دادلانی — فائل فوٹو 

معروف بھارتی گلوکار وشال دادلانی نے بھارتی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ بنانا ہے تو اقتدار جاہل لوگوں کے ہاتھوں میں مت دیں۔

وشال دادلانی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی کی ہے جس میں اُنہوں نے نیٹ (نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرینس ٹیسٹ) کے پیپر لیک ہونے کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکومتی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے دوران ہر سال پیپر لیک ہوتے ہیں اور کوئی ذمے داری نہیں لیتا، بس وزراء دعوے کرتے ہیں کہ وہ معاملے کو سنبھال لیں گے۔

گلوکار نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں ہیں جہاں تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں ہے، کیونکہ جو طاقت ور لوگ ہیں وہ خود ان پڑھ ہیں۔

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ براہِ کرم ان پڑھ، جاہل اور گنوار لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار مت دیں، پھر چاہے وہ آپ کی ذات یا خاندان سے ہی تعلق رکھتے ہوں۔

وشال دادلانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید