• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نہیں خیال آسٹریلین کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں: میتھیو کوہنمین

میتھیو کوہنمین
میتھیو کوہنمین 

آسٹریلین کرکٹر میتھیو کوہنمین نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں، کھلاڑی آسٹریلیا کیلئے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں انجری کا شکار ایڈم زمپا کے پلئنگ الیون میں واپسی کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لاہور میں بھی راولپنڈی کی طرح کی اسپن کنڈیشن ہوں گی۔ راولپنڈی میں پچ کافی سلو تھی، لاہور میں اچھے میچز کی کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں گرمی ضرور ہوتی ہے لیکن جس وقت میں میچ کھیلنا جانا ہے تب گرمی کی شدت کم ہوتی ہے۔

میتھیو کوہنمین کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں پاکستان نے اچھی بولنگ کی، اگر 20 سے 40 رنز مزید کر لیتے تو اچھا مقابلہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کا سوچ رہے ہیں۔ ورلڈکپ سمیت اتنا آگے نہیں سوچ رہے، ابھی صرف فوکس سیریز پر ہے۔

مچل مارش سے متعلق سوال کے جواب میں کوہنمین کا کہنا تھا کہ مچل مارچ ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، اور ٹیم کا اہم حصہ ہیں اور لمبے عرصے سے آسٹریلیا کیلئے پرفارم کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید