• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، علاقائی صورتحال و پیشرفت پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جہاں دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال، پیشرفت اور باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ایران نے کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ خطے میں حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا بھی اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت کے بعض علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے ممکنہ حملے کے احکامات پر تشویش کیا اظہار کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے علاقائی سفارتکاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، اور حالیہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے جنگ بندی کے تسلسل کو موجودہ مفاہمتوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

پاکستان اور ایران نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید