• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی سفارتی روابط کی جامع تیاری، موثر فالو اپ کی ہدایت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سفارتی روابط کےلیے جامع تیاری اور موثر فالو اپ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئندہ سفارتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے فروغ کےلیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا اور سفارتی روابط کےلیے جامع تیاری اور موثر فالو اپ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پرمؤثرسفارتی پیشرفت یقینی بنائی جائے، پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کےلیے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔

اجلاس میں آئندہ اہم سفارتی مصروفیات سے متعلق تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید