لندن میں قتل کے جرم میں سکھ نوجوان وکرم ڈگوا کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے، وکرم نے 18 سالہ یونیورسٹی طالب علم ہینری کو کرپان کے ذریعے قتل کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق قتل کا واقعہ 3 دسمبر 2025 کو پیش آیا۔ سماعت کے دوران وکرم نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسے نسل پرستانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم بعد میں اس کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کے جھوٹ کے باعث پولیس نے زخمی ہینری کو بھی ہتھکڑی لگا دی تھیں۔ مزید یہ کہ ملزم کی والدہ کو بھی جائے وقوعہ سے ہتھیار ہٹانے میں مدد دینے کے الزام میں قصوروار قرار دیا گیا۔
عدالت نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔