• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے سچے مسلم لیگی ہونے کاحق ادا کردیا ہے،مخدوم عطا

ہالا(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار  کے  جرأت مندانہ انکشاف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت اور مفاہمت کرنے والوں کی  کرپشن اور مفادات کی سیاست کو بے نقاب کرنے والے چوہدری نثار  نے  سچے مسلم لیگی ہونے کاحق ادا کردیا ہے۔ نواز لیگ رابطہ کونسل سندھ کے صدر مخدوم عطا حسین،اختر بھنبھرو،فہیم بوبی،ملک نذر عباس،فتح محمد،راجہ عبدالحق،لالہ رند،شاہد راجپوت، طفیل میمن اور دیگر نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ہالا میں منعقدہ تقریب سے   کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ ایان علی ڈاکٹر عاصم اور پی،پی قیادت کے مفادات کا چوہدری نثار نے  چہرہ بے نقاب کردیاہے مخدوم عطا حسین نے کہا کہ مفاہمت کے نام پر حکمراں طبقہ  کی لوٹ مار نے کارکنوں کے ساتھ عوام  کو بھی  مایوس کیا  ہے جس کے باعث جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور قوم تبدیلی کیلئے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے رحمانہ لوٹ مار کرنے والوں کا بے رحمانہ احتساب ناگزیر ہوگیاہے مخدوم عطا حسین نے کہاکہ وطن عزیز کو عوام نے نہیں اقتدار پرستوں نے کمزور کیا ہے۔
تازہ ترین