• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے؟ ارجنٹائن کوچ کا واضح جواب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکیلونی نے واضح کیا ہے کہ فٹبال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی اس وقت تک قومی ٹیم کے لیے کھیلتے رہیں گے جب تک وہ خود کھیلنا چاہیں گے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اسکیلونی نے کہا کہ ورلڈ کپ 2026ء کے بعد بھی لیونل میسی ریٹائر نہیں ہوں گے، میسی کی ورلڈ کپ میں چھٹی شرکت کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ وہ آج بھی مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ان کے مطابق میسی ہر ریکارڈ اور ہر بڑی ٹرافی جیتنے کے باوجود مزید آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں اور یہی چیز انہیں اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل رکھتی ہے۔

اسکیلونی نے بتایا کہ میسی کے کھیلنے اور آرام سے متعلق تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، میسی نے مشکل حالات میں بھی ٹیم کو بہت کچھ دیا ہے، اس لیے ان کے معاملے میں ہر فیصلہ مل کر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 38 سالہ میسی اس وقت ہیم اسٹرنگ کی تکلیف سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ارجنٹینا کے تربیتی کیمپ میں الگ سے مشق کر رہے ہیں تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ وہ 16 جون کو الجزائر کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

ارجنٹینا اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 16 جون کو الجزائر کے خلاف کرے گا جبکہ گروپ مرحلے میں اس کا سامنا آسٹریا اور اردن سے بھی ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید