• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میٹرک بورڈ امتحانات کرپشن، ملوث افراد کیخلاف تاحال کارروائی نہ ہوسکی، ذرائع

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی عمارت کا بیرونی منظر - فوٹو: فائل
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی عمارت کا بیرونی منظر - فوٹو: فائل

میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بدانتظامی و کرپشن میں ملوث افراد کی سزاؤں کے معاملے میں حکومت سندھ نے ناظم امتحانات و سیکریٹری بورڈ کیخلاف تاحال کارروائی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف بھی تاحال کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ امتحانی مراکز تبدیل کرانے، انتظامی غفلت برتنے والے افسران ملازمتوں پر برقرار ہیں۔ 

تحقیقاتی کمیٹی نے چیئرمین بورڈ سمیت ملوث افراد کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ تحقیقات کمیٹی نے اینٹی کرپشن کا مقدمہ قائم کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

حکومت سندھ نے میٹرک بورڈ کے تحت 2026 میں امتحانات میں بدانتظامی و کرپشن پر 11 اپریل کو نوٹس لیا تھا۔ حکومت سندھ نے چیئرمین بورڈ کا استعفیٰ منظور کر کے انہیں اصل محکمے واپس بھیج دیا تھا۔ 

حکومت سندھ نے چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو کا استعفیٰ 11 مئی کو منظور کیا تھا۔ 

ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ امتحانات میں بدنظمی اور طلبہ کی پریشانی پر لیے جانے نوٹس پر عمل ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید