• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ اوپن میں تیسرا بڑا اپ سیٹ، ٹاپ سیڈ سبالینکا بھی آؤٹ ہوگئیں

ارینا سبالینکا - فوٹو: سوشل میڈیا
ارینا سبالینکا - فوٹو: سوشل میڈیا

فرنچ اوپن ٹینس میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا بھی ویمنز سنگلز سے آؤٹ ہوگئیں۔ 

ویمن سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سبالینکا کو ڈیانا شنائیڈر نے شکست دے دی۔ ٹاپ سیڈ بیلاروس کی پلیئر کو عالمی نمبر 23 روسی کھلاڑی نے ناک آؤٹ کیا۔

ڈیانا شنائیڈر کی کوارٹر فائنل میں جیت کا اسکور 3-6، 7-5 اور 0-6 رہا۔

خیال رہے کہ یہ ایونٹ میں اب تک تیسرا بڑا اپ سیٹ ہے۔ 

اس قبل ٹاپ سیڈ یانک سینر کو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

بعدازاں دوسرا اپ سیٹ اس وقت سامنے آیا جب برازیل کے 19 سالہ نوجوان زاو فونسیکا نے سابق چیمپئن نواک جوکووچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر فرنچ اوپن سے آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید