اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔ امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں فریق 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر مکمل طور پر حملے بند کیے جائیں گے اور جنوبی لیطانی سیکٹر خالی کرنا ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق پائلٹ زونز بنائے جائیں گے جن پر لبنانی فوج کا کنٹرول ہوگا، غیر ریاستی عناصر داخل نہیں ہوسکیں گے۔
اسرائیل اور لبنان نے عزم دہرایا کہ ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں کیے جائیں گے اور جامع معاہدہ کے لیے اقدامات کریں گے۔