کراچی ایئر پورٹ پر ازبکستان جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی پروٹیکٹر مہروں کی نشاندہی ہوئی تھی۔
مسافروں کے لیے ایجنٹ نے غیر قانونی ذرائع سے ویزے اور پروٹیکٹر کا انتظام کیا تھا۔
آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں سے 1 کا تعلق بلوچستان کے شہر کیچ سے جبکہ دوسرے کا پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ دونوں مسافروں کو 13 اپریل کو بھی پروٹیکٹر نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا تھا۔
ایف آئی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب دونوں کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔