• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کیخلاف ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مودی حکومت کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی میڈیا بھی جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے بانی ابھیجیت دیپکے کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی میڈیا ہمیں دہشت گرد ہی کہتا رہے گا تو پھر ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں مختلف اداروں سمیت بھارت کے میڈیا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

سی جے پی نے بڑے بھارتی سرمایہ داروں اڈانی اور امبانی کے میڈیا گروپس کے لائسنس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ جین زی تحریک کے مشہور ہونے کے بعد مودی حکومت نے سی جے پی کا ایکس اکاونٹ بھی بند کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید