• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت گھبرا گئی، کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی، اس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے۔

پارٹی کی آن لائن مہم کو چند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالو کیا ہے، ہزاروں نوجوانوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔

پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے کا کہنا ہے کہ ہیکنگ اور بندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کھو چکی ہے۔ 

بھارتی جریدے دکن کرانیکل کے مطابق ابھیجیت دپکے نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میرا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔

بھارتی جریدے کا کہنا ہے کہ تنظیم نے تعلیمی نظام کی ناکامی اور پیپر لیک پر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کی مہم چلائی تھی۔

ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے اس مہم کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید