• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا: آصفہ بھٹو زرداری

آصفہ بھٹو زرداری - فوٹو: اسکرین گریب
آصفہ بھٹو زرداری - فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک تحریک اور سوچ کا نام ہے۔ پی پی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا۔

نگر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ترجیح عوام ہیں، بلاول بھٹو سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان پاکستان کا فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول عوام کے مستقبل، تعلیم اور ترقی کی بات کرتے ہیں۔ بلاول چاہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے۔ یہاں کے نوجوان بہترین تعلیم اور بہترین مستقبل چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید