بہاولپور کے چک 88 ڈی بی میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیوریج ڈسپوزل کی موٹر چلانے کے دوران کرنٹ لگنے سے چاروں افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سرکاری دورہ ترکیے میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا نتیجہ جاری کر دیا۔
سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے: چیئرمین پیپلز پارٹی
سندھ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو میر رضا کیس میں قبر کشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ موصول ہوگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بشکیک میں ملاقات ہوگئی۔
سید قمر رضا شاہ ایک شریف النفس، ذمہ دار اور محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہیں سڑک پر روک کر مبینہ طور پر بدتمیزی، گالم گلوچ اور دھمکیوں کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہے: ملک نور اعوان
عالمی ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے پر حکومت پاکستان نے ردعمل دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 15 سال پرانے فیملی تنازع کے کیس کا فیصلہ سنا دیا اور خلع کے باعث بیوی کو 11 تولہ سونا واپس نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی غیرملکی شہریت سے متعلق رولز لائے ہیں، غیرملکی شہریت ڈکلیئر کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دی تھی۔
جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی، ف) کی خاتون رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے پمز آتشزدگی پر وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔
اجلاس کے دوران ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 160 افراد لیبیا سے، 15 پولینڈ سے ڈی پورٹ ہوئے ان کی منزل لیبیا نہیں تھی۔
تفتیشی افسر نے تمام دستاویزات رجسٹرار جوڈیشل کمیشن عبدالماجد کے پاس جمع کروائی ہیں، میر رضا کی گمشدگی کی ایف آئی آر، کیس میمموز، گواہوں کے بیانات کی نقول بھی جمع کروادی گئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سلطان حیات نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے، پارٹی کی قیادت میں برداشت ہے، نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی ثنار کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبے کی تقسیم کا مطالبہ کرنے والوں کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔