اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کا کہنا ہے کہ ثاقب چدھڑ نے دھمکیاں دیں کہ نکاح نہیں کرنا ورنہ قتل کروا دوں گا، میں ہرگز پیچھے نہیں ہٹوں گی، ثاقب چدھڑ اب الزامات ثابت کریں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمشا اقبال نے کہا کہ ثاقب چدھڑ کروڑوں روپے ثابت کرے، ہم ان کو پیسے واپس دینا چاہتے ہیں، ثاقب چدھڑ نے دھمکی آمیز وائس نوٹ مجھے اور مومنہ اقبال کو بھیجیں۔
رمشا اقبال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مومنہ اور میرے خلاف پیڈ کمپین چلائی گئی، ایڈووکیٹ میاں اشفاق مجھ پر اور مومنہ پر لگائے گئے الزمات ثابت کریں۔
مومنہ اقبال کی بہن نے کہا کہ ہمارے لیے کامیابی ہے کہ این سی سی آئی اے نے ایف آئی آر درج کرلی، مریم نواز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے نیوٹرل کارروائی کے احکامات دیے، میں نے کوئی ایسی بات میڈیا میں آکر نہیں کی جو ثابت نہ کرسکوں، اب ہم نے ایک نئی درخواست جمع کروانی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے چند روز قبل ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں شکایت درج کروائی تھی۔