• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی اور فوری کمی جائے، تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اور نمایاں کمی کی جائے۔ 

تحریک انصاف کے مطابق پیٹرولیم لیوی اور دیگر بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی کی جائے، پیٹرول پر لیوی 100 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ 

پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت ناکامی کو چھپانے کے لیے مسلسل ایندھن پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا رہی ہے، کلائمٹ سپورٹ لیوی سمیت تمام اضافی محصولات واپس لیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید