امریکا نے جمعے کے روز ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ایران سے متعلق نئی پابندیوں میں متعدد افراد، 12 کمپنیاں اور 6 ایل پی جی ٹینکرز شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پابندیوں میں شامل 5 کمپنیاں مارشل جزائر، 4 متحدہ عرب امارات اور 1چین میں موجود ہے جبکہ ایل پی جی کے ٹینکروں میں 4 پاناما کے پرچم بردار ٹینکر شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔