لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کے لیے ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
پرنسپل سیٹ پر اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر 26 جج بطور سنگل بینچ سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ انسدادِ دہشت گردی اور نیب کے کیسوں کی سماعت کرے گا۔
جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قتل، اقدامِ قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قتل، اقدامِ قتل، منشیات کیسز کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے روسٹر جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ججز روسٹر 4 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔