راولپنڈی(راحت منیر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے جو منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا گیا ہے۔ جس کہا گیا ہے کہ وہ زاتی مصروفیات کے باعث مزید بطور جسٹس لاہور ہائی کورٹ خدمات انجام نہیں دے سکتے اولپنڈی سے تعلق رکھنے والے فوجداری امور کے ماہر جسٹس چوہدری عبدالعزیز تین مارچ کے روسٹر تبدیلی میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دوبارہ تعینات ہوئے تھے۔ 26نومبر2016کو بطور جج لاہور ہائی کورٹ کے ججز سکواڈ میں شامل ہونے والے جسٹس چوہدری عبدالعزیزآئین کے آر ٹیکل206(1)کے تحت اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوایا ہے جس کہا گیا ہے کہ وہ بطور جج چالیس ہزار سے زیادہ کیسسز کے فیصلے کرچکے ہیں۔ ان کا استعفی منظور کیا جائے۔قریبی زرائع کے مطابق بظاہر زاتی مصروفیات کے باعث مزید بطور جج کام سے معذرت کی گئی ہے۔ بطور جج ان کے اہم مقدمات میں محکمہ مال میں منشی سسٹم کے خاتمے اورسانحہ مری پر فیصلے بھی شامل ہیں۔