پاکستان نے ملائیشیا کو انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
جاپان میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے اہم میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 3-0 سے کامیابی سمیٹی اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول عزیر احمد نے کیا۔
پاکستانی ٹیم کے لیے دوسرا گول حیدر آسام نے پینلٹی اسٹروک پر کیا۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے تیسرا اور آخری گول عدیل نے کیا۔
ملائیشیا کی ٹیم پورے کھیل میں کوئی گول نہ کر سکی۔