کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فائیو میں گھر کے باہر لڑکی کے ساتھ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی ایک بچی کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی، اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزم لڑکی کے قریب آکر صورتحال اور اطراف کا جائزہ لیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پاتے ہی ملزم لڑکی کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہو جاتا ہے، اہل علاقہ کے مطابق واردات جمعہ کی رات سوا 8 بجے کے قریب پیش آئی ۔
دوسری جانب واردات کے حوالے سے تھانہ گلشن اقبال اور مبینہ ٹاؤن کا موقف ہے کہ متاثرہ فیملی کی جانب سے کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سی سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔