• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتانی اور ٹیم سے چھٹی کے بعد سوریا کمار کا بڑا بیان آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے اور اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

اپنے خلاف ہونے والے اس بڑے فیصلے پر کسی بھی قسم کی ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے، سوریا نے نئے کپتان شریاس ائیّر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ممبئی میں ایک مقامی میچ کے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار نے کہا، ’میں شریاس کے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بننے پر بہت خوش ہوں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم نے ممبئی میں اپنی پوری کرکٹ ایک ساتھ کھیلی ہے اور یہ دیکھ کر حیرت انگیز لگتا ہے کہ بھارت کے پچھلے تینوں ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما، میں خود اور اب شریاس کا تعلق ایک ہی شہر یعنی ممبئی سے ہے۔‘

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے کے باوجود سوریا کمار کی حالیہ فارم میں گراوٹ اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو دیکھ کر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے شریاس ائیّر کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے ساتھ ساتھ رواں سال ستمبر اکتوبر میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے بھی کپتان مقرر کیا ہے تاکہ اگلے ورلڈکپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار کی جا سکے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید