• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں ایک بار پھر ردوبدل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں ایک بار پھر ردوبدل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گول کیپنگ کوچ مظہر عباس کو پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ نہ لے کر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان وسیم احمد کے بطور کوچ ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا میں مقیم وسیم احمد بیلجیئم میں ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔

پاکستان ہاکی اسکواڈ 20 کھلاڑیوں اور 5 آفیشلز پر مشتمل ہو گا، جن کے تمام سفری معاملات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور الحسن ہیڈ کوچ، وسیم احمد کوچ اور خواجہ جنید ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سلطان اشرف وڈیو اینالسٹ اور فہد جاوید بطور فزیو ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہوں گے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم لاہور میں آج آخری ٹریننگ سیشن کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید