• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرولیگ کیلئے 20 رکنی ہاکی اسکواڈ فائنل، آج ارجنٹائن روانگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے  کیلئے20 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ۔ بیس رکنی ٹیم کے ساتھ چھ آفیشلز  ارجنٹائن جائیں گے   ۔ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں کپتان عماد شکیل بٹ ، منیب الرحمان ، عبداللہ اشتیاق ، سفیان خان ، عبدالمنان ، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت ، معین شکیل، زکریا حیات ، غضنفر علی ، حنان شاہد ، ارباز احمد ، افراز حکیم، عبدالرحمان ، محمد عماد ، احمد ندیم ، رانا وحید ، رانا ولید ، حماد انجم اور ابوبکرشامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم منگل کی شب ارجنٹائن روانہ ہوگی۔ پرو ہاکی لیگ کیلئے روانگی سے قبل اسکواڈ کے اعزاز میں پی ایچ ایف کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا ، پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کا  آغاز دس دسمبر سے  ہورہا ہے ۔ پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن اور ہالینڈ سے دو دو میچ کھیلے گی۔